خطہ پوٹھوار کے کاشتکاروں کو زیتون کے 12 لاکھ پودوں کی فراہمی

700

فیصل آباد: محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ خطہ پوٹھوار کے کاشت کاروں کو زیتون کے 12 لاکھ 10 ہزار پودے مفت فراہم کیے گئے ہیں اور انہیں زیتون کا تیل کشید کرنے کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے۔

سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی کا کہنا ہے کہ ملکی خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے زیتون کے باغبانوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ وہ ملکی خوردنی تیل کی پیداوارکو بڑھانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ایک اجلاس کے دوران سیکریٹری زراعت نے کہا کہ زرعی سائنسدانوں کو زیتون اور دیگر ہائی ویلیو فصلات کی نئی اقسام کو متعارف کرانے کیلئے تحقیقی عمل کو مزید تیز کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوار مختلف پھلوں کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے اور اس حوالہ سے کاشت کاروں کی مزید فنی رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر باری محمد رفیق نے سیکرٹری زراعت کو بتایا کہ زیتون کے باغبان حکومت کی فراہم کردہ سہولیات سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔

سیکرٹری زراعت نے زیتون کے منصوبے کو سراہتے ہوئے اس کو وسعت دینے کی ہدایت بھی کی تاکہ خطہ پوٹھوار کے کسانوں کو معاشی فائدہ حاصل ہو اور قومی او ملکی سطح پر خالص خوردنی تیل بھی دستیاب ہو سکے۔

انہوں نے خطہ پوٹھوار میں زیتون اور دیگر ہائی ویلیو فصلات کی کاشت کو مزید کامیاب بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی سے کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here