ترک کمپنی کی درخواست پر شہباز گل کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم

شہباز گل نے غیر قانونی ٹھیکہ لینے کا الزام لگا کر کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، ترک کمپنی کا ہرجانے کا دعویٰ

172

لاہور: لاہور کی سیشن عدالت نے میٹرو بس کے ٹھیکہ دینے کے بیان پر ترک کمپنی کی طرف سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف ہرجانے کے دعویٰ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے شہباز گل کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج چوہدری ذوالفقار علی نے سوموار کو گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے تحریری فیصلہ میں درخواست گزار کو شہباز گل کو یو ایس بی ، سی ڈی سمیت دیگر ضروری دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

گزشتہ سماعت پر شہباز گل نے اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگوائی اور عدالت کے روبرو وکالت نامہ پر دستخط کئے۔

ترک کمپنی نے میٹرو بس منصوبے کے ٹھیکے کے حوالے سے شہباز گل کے ٹی وی چینل پر دئیے گئے بیان پر دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ شہباز گل نے کمپنی پر غیر قانونی ٹھیکہ لینے کا الزام عائد کرکے کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس عمل پر اُنہیں بھاری جرمانہ اور سزا دی جائے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت کے لیے 16 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here