مشہور زمانہ سیٹھ عابد انتقال کر گئے

668

کراچی: معروف پاکستانی صنعتکار اور سماجی شخصیت سیٹھ عابد کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

سیٹھ عابد کے خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کی، ان کی نمازِ جنازہ ہفتے کے روز کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں جامع مسجد حافظ ایاز میں نمازِ عصر کے بعد ادا کی گئی۔

مرحوم کا تعلق  ضلع قصور سے تھا اور ان کے والد کراچی کے صرافہ بازار میں بڑے تاجر کے طور پر جانے جاتے تھے، ان کا شمار ملک کے 30 امیر ترین افراد میں ہوتا تھا، مختلف کامیاب کاروبار کرنے کے علاوہ انہوں نے کئی خیراتی اداروں کا آغاز بھی کیا تھا۔

سیٹھ عابد کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت کاروباری حلقوں نے ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور افسوس کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here