2021ء میں بھارت کی معاشی نمو میں مزید 7.7 فیصد کمی کا امکان

569

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے کہا ہے کورونا وائرس کے باعث معاشی بحران کی وجہ سے رواں سال مارچ تک معاشی نمو میں مزید 7.7 فیصد کمی آئے گی، گزشتہ برس بھارت کی شرح نمو 4.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

بھارت کے قومی اعدادوشمار آفس (این ایس او) کے جاری کردہ اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ زراعت کے علاوہ بھارت کا ہر شعبہ منفی شرح نمو میں رہے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2020-21 کے دوران حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو میں ایک اندازے کے مطابق منفی 7.7 فیصد کی گراوٹ آئے گی جبکہ 2019-20 میں 4.2 فیصد کی مثبت شرح نمو ریکارڈ کی گئی تھی۔

جاری مالی سال میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 9.4 فیصد کمی آئے گی جبکہ اس سے قبل مذکورہ سیکٹر کی شرح نمو 0.03 فیصد تھی۔

این ایس او کے تخمینے کے مطابق مائننگ سیکٹر، تجارت، ہوٹلز، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور نشریات سے متعلق خدمات کے شعبوں کی نمو میں بھی نمایاں کمی واقع ہو گی۔

2020-21 میں بھارت کے زرعی شعبے میں 3.4 فیصد کی شرح نمو کی امید کی جا رہی ہے تاہم یہ بھی 2019-20 کی شرح نمو کے مقابلے میں چار فیصد سے کم ہو گی۔

جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھارتی معیشت میں 23.9 فیصد گراوٹ جبکہ دوسری سہ ماہی میں 7.5 فیصد گراوٹ متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here