سال 2020ء: وبا کے باوجود چین کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کھرب 8 ارب ڈالر اضافہ

588

بیجنگ: کورونا وائرس کی عالمگیر وبا نے دنیا بھر کی معیشت کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے اور کئی ممالک کے زرمبادلہ ذخائر میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے تاہم چین کے زرمبادلہ ذخائر میں سال 2020ء کے دوران 108.6 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

چین کی سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کورونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا کے باوجود دسمبر 2020ء تک چین کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 32 کھرب 16 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ چکے تھے اور نومبر کے مقابلے میں ان میں 38 ارب ڈالر یعنی 1.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور ترجمان وانگ چھون انگ نے کہا کہ دسمبر 2020ء میں چین میں زرمبادلہ کے ذخائر مجموعی طور پر مستحکم ہوئے، وبا کے اثرات اور بڑے ممالک کی مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قدر گر گئی اس لئے ڈالر کے مقابلے میں دیگر غیرملکی کرنسیوں اور بڑے قومی اثاثوں کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔

چین کے مین شنگ بینک کے چیف محقق وین بین کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا استحکام برقرار رہے گا چونکہ چین کی معاشی بحالی میں بہتری آئی ہے جو زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے اور چین کے قومی نظام اورغیرملکی زرمبادلہ کی پالیسی اور ذخائر کے استحکام کے لئے یقین دہانی فراہم کرتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here