پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم میں 13 فیصد کمی

838

اسلام آباد: پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں 13.22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جاری مالی سال میں اٹلی کو پاکستانی برآمدات میں 12.78 فیصد جبکہ اٹلی سے درآمدات میں 13.54 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا نومبر 2020ء تک اٹلی کو 288.122 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی 324.97 ملین ڈالر سے 12.78 فیصد کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

’پاکستان نے برآمدات میں بھارت، بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا‘

بدلتا ہوا معاشی منظر نامہ، سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں  کمی

وزیراعظم کا برآمدات میں اضافہ کیلئے بین الوزارتی رابطوں، پبلک پرائیویٹ شراکت داری بڑھانے پر زور

نومبر 2020ء  میں اٹلی کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 57.94 ملین ڈالر رہا جبکہ نومبر 2019ء میں اٹلی کو پاکستان نے 58.03 ملین ڈالر کی برآمدات کی تھیں۔

مالی سال 2020ء میں اٹلی کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 750.91 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں اٹلی سے درآمدات میں 13.54 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر نومبر 2020ء تک کی مدت میں اٹلی سے 212.54 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات کا حجم 241.38 ملین ڈالر تھا۔

نومبر 2020ء میں اٹلی سے 56.01 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ نومبر 2019ء میں اٹلی سے درآمدات کا حجم 71.31 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان میں اطالوی سفیر اندریاس فیراریز نے کہا تھا کہ اٹلی ٹیکسٹائل کی صنعت کو ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعہ جدید بنانے سے پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے نئے دور کا آغاز کرنا چاہتا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اٹلی کے سفیر نے کہا کہ ماحول دوست معیشت، ٹیکسٹائل کی صنعت کیلئے ٹیکنالوجی کی منتقلی، زراعت پر مبنی صنعت، تعمیرات، صحت اور تعلیم ایسے شعبہ جات ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی ماحول دوست معیشت کے شعبہ میں اٹلی پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ، وسائل کی بچت اور انتظام و انصرام، پانی کے تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبہ جات میں بھی تعاون کرنا چاہتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here