کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں 25 کروڑ 81 لاکھ ڈالر اضافے سے 20 ارب 51 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال 2020ء کے 31 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 25 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 20 ارب 51 کروڑ 21 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں سے مرکزی بینک کے پاس 26 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 13 ارب 41 کروڑ 23 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 33 لاکھ ڈالر کی کمی سے 7 ارب 9 کروڑ 98 لاکھ ڈالر ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ بیرونی سرکاری رقوم کی آمد کے باعث ہوا ہے۔