دبئی، چار ارب ڈالر کی جعلی کرنسی فروخت کرنے کی کوشش میں چار ملزمان گرفتار

662

دبئی: دبئی پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے چار ارب ڈالر کی جعلی کرنسی فروخت کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی پولیس کے ترجمان بریگیڈئیر جمال الجالف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جعلی کرنسی فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیے گئے ملزمان سے کچھ اوزار بھی قبضے میں لیے گئے ہیں جن میں ایک کیمیکل کی بوتل، سفید پائوڈر اور ایک چھوٹا سا آلہ شامل ہے جو پرنٹر کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس گروہ کے افراد سوشل میڈیا پر اشتہار دیتے تھے کہ اُن کے پاس بڑی تعداد میں ڈالر موجود ہیں جو وہ فروخت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کا دعویٰ تھا کہ ان ڈالرز پر کالے رنگ کا کیمیکل لگا ہوا ہے اسے ایک مخصوص کیمیکل سے ہی صاف کیا جاتا ہے جبکہ ملزمان کا ساتھی ایک اصلی ڈالر پر کیمیکل لگا کر اسے صاف کرتا اور خریدنے والے کو دکھا کر اپنے اعتماد میں لیتا اور پھر سستے داموں جعلی ڈالر فروخت کر دیتا تھا ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here