لاہور: وزیراعظم عمران خان کی کامیاب جوان انٹرپرینیور سکیم کے تحت بینک آف پنجاب اور اخوت اسلامک مائیکروفنانس (اے آئی ایم) کے درمیان مفاہمتی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔
اخوت کے ذریعے قرضوں کے لیے اپلائی کرنے والے نوجوان درخواست گزاروں کو امداد فراہم کی جائے گی۔
بینک آف پنجاب کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بینک کے مرکزی دفتر میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط سے متعلق ایک تقریب منعقد ہوئی، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پنجاب بینک ظفر مسعود اور اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کی جانب سے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے:
کامیاب جوان پروگرام کی درخواستیں وصول کرنے کا عمل دوبارہ شروع
وزیراعظم کی ایس ایم ایز کے مقررہ اہداف جلد مکمل کرنے کی ہدایت
ظفر مسعود: ایک کرشماتی شخصیت، کیا وہ بینک آف پنجاب کو ’بگ فائیو کلب‘ کا حصہ بنا پائیں گے؟
اس موقع پر وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار اور بینک کے سینئر حکام سمیت گروپ ہیڈ ریٹیل اینڈ ترجیحی شعبہ جات آصف ریاض اور گورنمنٹ انیشی ایٹوز ڈویژن کے سربراہ غلام علی کھوکھر بھی موجود تھے۔
ایم او یو کے تحت اخوت کے ساتھ قابلِ بھروسہ ٹریک ریکارڈ رکھنے والے چھوٹے کاروباری مالکان کے سبسڈائزڈ قرضوں میں توسیع کی جائے گی۔ اس کی مدد سے بینکوں کی جانب سے گریجوایٹ سمال بزنس اوونرز کو سہولیات دینے کے لیے غیر رجسٹرڈ شدہ کاروباروں کی مالیاتی شمولیت کیلئے معاونت کی جائے گی۔ مالی اعانت کی مدد سے ان کاروباروں کو ترقی کرنے کے مواقع دئیے جائیں گے۔