140 کلومیٹر تک وارہیڈ لیجانے والے گائیڈڈ میزائل فتح وَن کا کامیاب تجربہ

428

اسلام آباد: پاکستان نے گائیڈڈ میزائل فتح وَن کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ میزائل 140 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے ملٹی راکٹ لانچ فتح ون کا کامیاب مظاہرہ کیا جو روایتی ہتھیاروں کو 140 کلو میٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہتھیاروں کا یہ نظام پاک فوج کی صلاحیت اور اہداف کے حصول میں معاون اور مدد گار ثابت ہو گا۔

صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سائنسدانوں اور فوج کے جوانوں کو کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here