اسلام آباد: وزیرا عظم عمران خان نے نومبر اور دسمبر 2020ء میں برآمدات میں اضافہ پر برآمدکنندگان اور وزارت تجارت کو مبارک باد دی ہے۔
وزیراعظم نے سوموار کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نومبر اور دسمبر 2020ء میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ وزارت تجارت کی کامیابی ہے۔ پاکستان کی برآمدات میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان کے مقابلہ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
پاکستان کی برآمدات میں 18.3 فیصد اضافہ
ٹیکسٹائل برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، ایکسپورٹ آرڈرز پورے کرنا مشکل
جولائی تا نومبر: پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں پانچ فیصد اضافہ
فیصل آباد میں صنعتی سرگرمیاں تیز، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اڑھائی لاکھ ملازمین کی کمی
ٹویٹ میں وزیراعظم نے نومبر اور دسمبر 2020ء میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کی برآمدات کے تقابلی اعداد و شمار بھی شیئر کئے ہیں۔
نومبر 2020ء میں پاکستانی برآمدات میں 8.32 فیصد اور دسمبر میں 18.30 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بھارتی برآمدات کے حجم میں نومبر میں 9.07 فیصد اور دسمبر میں 0.80 فیصد کمی ہوئی۔
اسی طرح بنگلہ دیش کی برآمدات میں نومبر 2020ء میں 0.76 فیصد اور دسمبر 2020ء میں 6.11 فیصد کی کمی ہوئی۔