اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے اپنے تقرر کے چند ماہ بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تابش گوہر انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ حکومت کے مذاکرات میں سخت موقف اختیار کیے ہوئے تھے اور آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیوں کے پیسے واپس کروانا چاہتے تھے۔
ذرائع کے مطابق تابش گوہر توانائی کے شعبے میں اہم کردار نہ ملنے پر بھی دلبرداشتہ تھے، انہوں نے گزشتہ رات اپنا استعفیٰ واٹس ایپ کے ذریعے بھیجا۔
واضح رہے کہ تابش گوہر کے الیکٹرک کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ انہیں یکم اکتوبر 2020ء کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی کا عہدہ دیا گیا تھا۔