اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ جنوری سے مارچ 2021ء تک بانڈز کی نیلامی کے ذریعے تین کھرب 620 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دو کھرب 900 ارب روپے ٹریژری بلز (ٹی بلز) کی نیلامی کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے جو مختلف اوقات میں حاصل ہوں گے، ٹریژری بلز کی نیلامی سے 1050 ارب روپے تین ماہ کی مدت کے لیے، چھ ماہ کے لیے 975 ارب روپے اور ایک سال کے لیے 875 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔
اسی دوران حکومت پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) کے ذریعے فلوٹنگ ریٹ پر 270 ارب روپے اور فکسڈ ریٹ پر 300 ارب روپے حاصل کرے گی۔
سٹیٹ بینک کے بیان کے مطابق اسلامک بانڈز کو بھی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا، حکومت پانچ سالہ مدت کیلئے 150 ارب روپے کے اجارہ سکوک بھی فروخت کرے گی۔