لاہور: کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 34 ہزار 542 امریکی ڈالر پر پہنچ گئے۔
ایشیا میں بٹ کوائن کی قیمت میں مارچ 2020ء کے وسط سے اب تک 800 فیصد اضافہ ہو چکا ہے اور یہ پہلی بار ساڑھے 34 ہزار کی حد عبور کر چکا ہے
پاکستانی کرنسی میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 55 لاکھ 41 ہزار 891 روپے کے برابر ہو چکی ہے۔
بٹ کوائن میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی روز افزوں بڑھ رہی ہے جو ممکنہ طور پر فوری منافع کے لیے اسے خرید رہے ہیں، کورونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا بھر میں معاشی غیر یقینی کی وجہ سے بھی بٹ کوائن سمیت دیگر کرپٹو کرنسیوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ 2008ء میں شروع ہونے والی اس ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں حالیہ سالوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، 2020ء کے دوران اس کی قدر 2019ء کی سطح سے چار گنا بڑھ کر 30 ہزار ڈالر کی حد کراس کر گئی جس کے بعد مسلسل اضافہ جاری ہے۔