مختلف وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے تین کھرب 19 ارب 56 کروڑ کے فنڈز جاری

269

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک تین کھرب 19 ارب 56 کروڑ چار لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے چھ کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے لئے 75 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 11 ارب 26 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے 13 ارب 99 کروڑ، این ایچ اے کے لئے 55 ارب 20 کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے 31 ارب 85 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔

واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 44 ارب 99 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے دو ارب 15 کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے چار ارب 83 کروڑ 94 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے 11 ارب 75 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے چھ کروڑ 75 لاکھ روپے جاری کیے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے لئے ایک ار ب 77 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے ایک ارب 32 کروڑ ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے 17 کروڑ 50 لاکھ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے لئے نو کروڑ 73 لاکھ ، صحت ڈویژن کے لئے سات ارب 88 کروڑ 58 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے چھ ارب، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے دو کروڑ 69 لاکھ روپے جاری کیے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے لئے 69 کروڑ 94 لاکھ، لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لئے 49 کروڑ 57 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لئے سات ارب 37 کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 46 کروڑ 47 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ  ٹیلی کام ڈویژن کے لئے دو ارب 71 کروڑ 27 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

اسی طرح انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے لئے 15 کروڑ 54 لاکھ، صنعت و پیداوار ڈویژن کے لئے 40 کروڑ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 12 کروڑ 80 لاکھ، ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے چار  ارب 36 کروڑ 84 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 14 ارب چار کروڑ، فارن افیئرز ڈویژن کیلئے 51 لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔

فنانس ڈویژن کے لئے 32 ارب 34 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے دو ارب 23 کروڑ 80 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 14 کروڑ 14 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 78 کروڑ 95 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 33 کروڑ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 12 کروڑ 73 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے دو ارب 50 کروڑ، کامرس ڈویژن کے لئے پانچ کروڑ 17 لاکھ روپے جاری ہوئے ہی۔

اعدادوشمار کے مطابق کابینہ ڈویژن کےلئے 38 ارب 22  کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے چار  کروڑ روپے، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 54 کروڑ 88 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here