پانچ ماہ میں پاک قطر دوطرفہ تجارت میں 122 فیصد کمی

جولائی تا نومبر 2020ء کے دوران قطر کو پاکستانی برآمدات میں 37.42 فیصد اضافہ، قطر سے درآمدات میں 153.39 فیصد کمی ہوئی

528

اسلام آباد: جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں قطر کو پاکستانی برآمدات میں 37.42 فیصد اضافہ جبکہ قطر سے درآمدات میں 153.39 فیصد کمی ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں مجموعی طور پر 122.70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2020ء تک کی مدت میں قطر کو پاکستانی برآمدات کا حجم 63.63 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 46.30 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 37.42 فیصد زیادہ ہے۔

 نومبر 2020ء میں قطر کو پاکستانی برآمدات کا حجم  12.54 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ نومبر 2019ء میں  10.09 ملین ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

برقی پنکھوں کی برآمدات میں 15.54 فیصد اضافہ

پاکستان کی برآمدات میں 18.3 فیصد اضافہ

بدلتا ہوا معاشی منظر نامہ، سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں  کمی

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال میں قطر سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 153.39 فیصد کمی ہوئی، جولائی سے نومبر 2020ء تک قطر سے درآمدات کا حجم 313.60 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 794.65 ملین ڈالر تھا۔

نومبر 2020ء میں قطر سے درآمدات کا حجم 71.34 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ سال نومبر میں 88.41 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دوران قطر کو مجموعی طور پر پاکستانی برآمدات کا حجم 148.66 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ مالی سال 2019-20ء میں قطرسے مجوعی طور پر 1.628 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیِں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here