سعودی عرب جانے والے 17 ممالک کے مسافروں کیلئے نئے ضوابط

152

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم  کے باعث 17 ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئے ضابطے مقرر کیے ہیں جن پر عملدر آمد پروازوں کی بحالی کے ساتھ ہو گیا  ہے۔

برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی ضوابط لاگو کیے گئے ہیں جن پر عمل کرنا ہو گا۔

مذکورہ دونوں ممالک سے آنے والے مسافروں کو سعودی عرب داخل ہونے سے پہلے کسی اور ملک میں 14 دن گزارنے ہوں گے۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر انہیں 14 دن قرنطینہ کرنا ہو گا نیز وہ سفر سے پہلے پی سی آر کے بھی پابند ہوں گے۔

سعودی عرب میں قرنطینہ سے پہلے اور قرنطینہ کی مدت ختم ہونے کے بعد دو مرتبہ اسے پی سی آر کرنا ہو گا۔

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ آسٹریلیا، سنگاپور، ہالینڈ، کینیڈا، ڈنمارک، آئس لینڈ، جرمنی، ہانگ کانگ، اٹلی، فرانس، سپین، سویڈن، جاپان اور لبنان سے آنے والے مسافروں کو گھروں میں سات دن کے لیے قرنطینہ کرنا ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here