پنجاب حکومت کا انڈسٹریل اسٹیٹس کی آبادکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

599

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں قائم انڈسٹریل اسٹیٹس کی مکمل آبادکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوموار کو اس حوالے سے وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کی کارکردگی، بجٹ، ریونیو، انفراسٹرکچر کی فراہمی، صنعتی مراکز کی آباد کاری اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر نے 2018ء کے بعد قائم انڈسٹریل اسٹیٹس میں لگنے والے صنعتی یونٹس کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، صوبائی وزیر نے کہا کہ پیڈمک کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے کام لیتے ہوئے ایسا ڈیش بورڈ بنانا چاہیے جس پر ایک کلک کے ذریعے پلاٹوں پر لگنے والے صنعتی یونٹس، پلاٹ کی ملکیت اور تمام مطلوبہ معلومات مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیے:

پنجاب بھر کی زرعی منڈیوں کی ڈیجیٹلائزیشن، جیو فینسنگ کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے پانچ سیمنٹ فیکٹریاں قائم کرنے کی اجازت دیدی

یوکرین کی کمپنی کا پنجاب میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ

پنجاب حکومت کا ہائی ویز کے اردگرد علاقے ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ صنعتی مراکز کے قیام کا مقصد صنعت کاری ہے نہ کہ پلاٹوں کی خریدو فروخت۔ صنعت کاری کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے صنعت کاروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں، صنعتی مراکز کی آباد کاری کے لئے صنعت کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہو گا۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لاہو ملتان موٹروے پر ملتان کے نزدیک سٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جائے گی۔ درآمدات پر انحصار کم کرکے برآمدات بڑھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اس لئے درآمدات کا متبادل تیار کرنے والی صنعت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 600 ملین روپے سے بننے والے پاکستان ڈرگ ٹیسٹنگ اینڈ ریسرچ سنٹر سے فائدہ نہ اٹھانا قابل افسوس ہے۔ اس سنٹر سے بھر پور استفادے کے لیے قابل عمل فنانشل ماڈل بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے ریونیو کا کچھ حصہ فلاحی کاموں پر خرچ کرنے کا پلان بنایا جائے۔

اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صنعتی مراکز میں عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور صنعت کاروں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی سے صنعتی یونٹس تیزی سے لگ رہے ہیں۔

اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت واصف خورشید ، چیئرمین پیڈمک نبیل ہاشمی ، صدر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ ہارون علی، صدر ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ حسین فضل اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here