ہانگ کانگ کی پاکستان میں 58.4 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری

729

اسلام آباد: ہانگ کانگ نے پاکستان میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں 58.4 ملین ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال 2020-21ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران ہانگ کانگ کی جانب سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 58.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں براہ راست سرمای کاری کا حجم 57.4 ملین ڈالر اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری کا حجم ایک ملین ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران ہانگ کانگ نے پاکستان میں 66.9 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی تھی جس میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری کا حجم 14 ملین ڈالر اور ایف ڈی آئی کا حجم 52.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسی طرح نومبر 2020ء میں پاکستان میں ہانگ کانگ کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 12.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری کا حجم 1.3 ملین ڈالر اور ایف ڈی آئی کا حجم 10.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here