اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں سال 2020ء کے دوران مجموعی طور پر 13.29 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2019ء کے اختتام پر پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 17.930 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
2019ء کے اختتام پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.336 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6.593 ارب ڈالر تھا۔
جون 2020ء کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 18.886 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس 12.13 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6.754 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
کیلنڈر سال 2020ء کے اختتام تک پاکستان میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 20.313 ارب ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 13.216 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 7.096 ارب ڈالر موجود ہیں۔