30 پاکستانی کمپنیوں نے گلوبل ڈائیورسٹی اینڈ انکلیوژن بینچ مارک ایوارڈز جیت لیے

ایوارڈ جیتنے والوں میں تخفیف غربت فنڈ، میٹرو، نیسلے پاکستان، اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ، ابیکس، پاکستان ٹوبیکو کمپنی، آغا خان یونیورسٹی اور فیصل بینک سمیت دیگر کمپنیاں، بینک اور ادارے شامل

1122

اسلام آباد: 30 پاکستانی معروف کمپنیوں سمیت فنانشل آرگنائزیشنز، بینکوں اور مائیکروفنانس اداروں نے مختلف کیٹیگریز میں گلوبل ڈائیورسٹی اینڈ انکلیوژن بینچ مارک ایوارڈز(جی ڈی آئی بی)2020 جیت لیے ہیں۔

 اس حوالے سے 4 مارچ 2021 کو کراچی میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں جیتنے والی کمپنیوں اور اداروں کو سال 2020 کے لیے جی ڈی آئی بی ایوارڈز دیے جائیں گے۔

ایوارڈ جیتنے والی پہلی 10 کمپنیوں میں پاکستان تخفیفِ غربت فنڈ (پی پی اے ایف) سمیت اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ، نیسلے پاکستان لمیٹڈ، پاکسدتان ٹوبیکو کمپنی (پی ٹی سی)، ابیکس، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمیٹڈ، اینگرو انرجی لمیٹڈ، آغا خان یونیورسٹی اور فیصل بینک لمیٹڈ شامل ہیں۔

مجموعی طور پر جیتنے والی کمپنیوں میں کھاڈی پاکستان لمیٹڈ، دی فرسٹ مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ، ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان، بینک الفلاح، ہاشو فاؤنڈیشن، اے جی پی لمیٹڈ، فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ، یو مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ، گرے میکنزے ریستورانٹس انٹرنیشنل لمیٹڈ (کے ایف سی پاکستان)، الائیڈ بینک لمیٹڈ، پی ٹی سی ایل، طاف فاؤنڈیشن، آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ، ٹیلی نار، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ، ایچ بی ایل، ایچ آر ایس جی، دی ملینیم ایجوکیشن، دی میلینیم یونیورسل کالج اور جے ایس بینک شامل ہیں۔

گلوبل ڈائیورسٹی اینڈ انکلیوژن بینچ مارک دنیا بھر میں آرگنائزیشنز کے لیے ایک ایسا اسٹینڈرڈ ہے جو ڈائیورسٹی کو مینیج اور انکلیوژن کو تیز کرنے کی حکمتِ عملی اور ترقی کو اخذ کرنے میں مدد کرتا ہے۔

سینٹر فار گلوبل انکلیوژن، ہوم آف جی ڈی آئی بی کا مقصد دنیا بھر میں ڈائیورسٹی اور انکلیوژن پریکٹسز کو بہتر بنانے کے لیے فردِ واحد یا آرگنائزیشنز کو ان کی ترقی میں تحقیق اور تعلیم کے وسائل کے طور پر خدمات سرانجام دیتی ہے۔

جی ڈی آئی بی اسٹینڈرڈز آرگنائزیشنز کے فنکشنز کی بہتری اور ان کے مابین برابری کو پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں، جس کی مدد سے نسل پرستی سے جنگ، جنس پرستی اور اس طرح کے تمام ظلم و جبر کے خاتمے سے اعتماد، ایک دوسرے کو تسلیم کرنے، فیزیکل اور سائیکولوجیکل  سیفٹی اور دنیا بھر کے معاشروں کی بہتری کے لیے دیرپا تبدیلی کی فضا قائم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here