پانچ ماہ میں پاکستانیوں نے کتنے کلوگرام سونا درآمد کیا؟

535

اسلام آباد: ادارہ برائے شماریات پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 2020ء کے دوران سونے کی درآمدات کا حجم 4.135 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2019ء کے دوران سونے کی درآمدات 7.444 ملین ڈالر رہی تھیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 3.309 ملین ڈالر یعنی 44 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

’سرخ سونا‘: ایران دنیا کو 94 فیصد زعفران برآمد کرنے والا ملک

سونے کے کاروبار اور سکینڈلز سے میڈیا ایمپائر تک،ARY  گروپ کے مشکوک عروج کی کہانی

پی بی ایس کے مطابق بالحاظ وزن گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 168 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا تھا تاہم رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں سونے کی درآمدات 48 کلو گرام تک کم ہو گئیں، اس طرح بالحاظ وزن بھی درآمدات 62.84 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نومبر 2019ء کے مقابلہ میں نومبر2020ء کے دوران 1.39 فیصد کمی سے سونے کی درآمدات کا حجم 1.796 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 1.771 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔

اسی طرح بالحاظ وزن سونے کی درآمدات 32.56 فیصد کمی سے نومبر 2019ء کے 43 کلو گرام کے مقابلہ میں نومبر 2020ء میں 29 کلوگرام تک کم ہو گئیں۔

ماہانہ اعتبار سے دیکھا جائے تو اکتوبر 2020ء کے مقابلہ میں نومبر 2020ء کے دوران سونے کی درآمدات میں 35.40 فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر میں 1.308 ملین ڈالر کا سونا درآمد کیا گیا تھا جبکہ نومبر 2020 کے دوران درآمدات کا حجم 1.771 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here