آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین دیگر کمپنیوں کی نسبت بہتر کیوں؟

657

لندن: برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کے لیے آسٹرا زینیکا کی بنائی گئی ویکسین کی منظوری دے دی۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی مشترکہ طور پر تیارکردہ کورونا وائرس ویکسین کی منظوری دی ہے۔

آسٹرازینیکا ویکسین کی منظوری کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں ایک بڑی پیش رفت ہے کیونکہ اس ویکسین کو دوسری ویکسینز کے مقابلے میں سٹوریج، تقسیم اور برداشت پر فوقیت حاصل ہے لہٰذا یہ عالمی سطح پر ویکسی نیشن کی کوششوں کو تیز کر سکتی ہے۔

برطانوی حکومت نے اس ویکسین ایک کروڑ خوراکیں پہلے سے ہی آرڈر کر رکھی ہیں تاکہ ملک میں ویکسین کے عمل کو جلد مکمل کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here