فرانکفرٹ: جرمن کارساز کمپنی بی ایم ڈبلیو نے برقی گاڑیاں تیار کرنے کا اعلان کر دیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بی ایم ڈبلیو اولیور زپسے (Oliver Zipse) نے جرمن اخبار (Augsburger Allgemeine) کو بتایا کہ “ہم برقی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔ 2021 سے 2023 کے درمیان ہم اصلی منصوبے کے مقابلے میں ایک سہ ماہی میں 10 لاکھ مزید برقی گاڑیاں تیار کریں گے”۔
یہ بھی پڑھیے:
ملائیشین کارساز کمپنی پاکستان میں ’پروٹون ایکس۔70‘ متعارف کرائے گی
پاکستان میں تیار کردہ برقی گاڑیوں پر کتنا ٹیکس لگے گا؟
ٹیسلا کا برقی گاڑیوں کیلئے بیٹری سیلز کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کا منصوبہ
زپسے نے کہا کہ بی ایم ڈبلیو 2023 تک ہر پانچویں کار الیکٹرک انجن سے بنی فروخت کرنا چاہتی ہے، یہ تناسب رواں برس کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔
سی ای او نے چارجنگ انفراسٹرکچر کو پھیلانے اور تیز کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ “آج سے ہفتے میں 15 ہزار نجی اور 1300 پبلک چارجنگ کو انسٹال کرکے فعال بنانا ہو گا۔ بدقسمتی سے ہم ان چارجنگ پوائنٹس کو قائم کرنے میں بہت پیچھے ہیں”۔