‘ پاکستانی معیشت کو پٹڑی پر واپس لانے کیلئے فیصلہ کن اصلاحات کی ضرورت’

835

لاہور: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ایک تحقیق میں کہا ہے کہ پاکستان کو عدم برآمداتی مسابقت، بجٹ خسارے اور ورکرز کی یپداواری صلاحیت کم ہونے کی وجہ سے ملکی میکرواکانومک مسائل کا سامنا ہے۔   

اے ڈی بی نے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک (آئی ڈی بی) کے اشتراک سے ‘مسابقت کے ذریعے پاکستان کی شرح نمو کی بحالی’ کے نام سے ایک تحقیق شائع کی ہے، جس میں پاکستان کی معیشت میں حائل رکاوٹوں اور ان مسائل کر دور کر کے معیشت کو پٹڑی پر لانے کا ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں ملکی معیشت کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے، ان بنیادی سیکٹرز سے متعلق مسائل کو مضبوط، دیرپاء اور شرح نمو بڑھانے کے لیے جامع اصلاحات کرنے پر زور دیا گیا ہے، رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ پاکستان کو اپنی معیشت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے فیصلہ کن اور آزادانہ اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستانی کرنسی میں پہلے بانڈ کا اجراء

ورلڈ بنک نے عالمی معیشت کی کورونا سے پہلی والی سطح پر واپسی ناممکن قرار دے دی

یہ بھی کہا گیا کہ فنانس اور پاور سیکٹر میں کی گئی پالیسیز براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) آنے، ڈومیسٹک سیونگز، تعلیم، نظام صحت اور شہری آباد کاری کے عمل کی تنظیم سازی کو استعمال کرنے کے باوجود کمزوریوں اور رکاوٹوں کا باعث ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا کہ “پالیسی سازوں اور حکومت کو ورکرز کی پیداواری صلاحیت اور مسابقت میں بہتری لانے کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مثبت سوچ اپنانے کی ضرورت ہے”۔

رپورٹ میں جلد از جلد اصلاحات کرنے پر زور دیا گیا ہے اور وبا کے باعث پہلے سے مشکل میں دوچار معیشت کو مزید نقصان پہنچنے سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ “ملک کے پہلے سے کمزور اکانومک فنڈامنٹلز وبا سے مزید کمزور ہونے کی توقع ہے اورعالمی معاشی بحران کچھ شعبوں میں قلیل اور درمیانی مدت کے لیے اثرانداز ہو گا”۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here