پانچ  ماہ میں پام آئل 29.40 فیصد، سویا بین آئل کی درآمد میں 21.76 فیصد اضافہ

جولائی سے نومبر 2020ء تک 87 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا پام آئل، چار کروڑ 83 لاکھ ڈالر کا سویابین آئل درآمد کیا گیا: پی بی ایس

1024

اسلام آباد: جاری مالی کے ابتدائی پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران ملک میں خوردنی تیل کی درآمد میں اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔

پام آئل کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 29.40 فیصد اور سویا بین آئل کی درآمدات میں 21.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر نومبر 2020ء تک کی مدت میں 87 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا پام آئل درآمد کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 29.40 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں پام آئل کا درآمدی بل 67 کروڑ 69 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: 

پاکستان میں پام آئل کے پہلے پروسیسنگ پلانٹ نے کام شروع کر دیا

’زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان سالانہ 285 ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے‘

خیبر پختونخوا میں زیتون کاشت کرکے پاکستان خوردنی تیل کی درآمد پر اٹھنے والے اخراجات کم کر سکتا ہے

پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق مقدار کے لحاظ سے جاری مالی سال میں 8.36 فیصد زیادہ یعنی 13 لاکھ 33 ہزار 423 میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ سال یہ مقدار 12 لاکھ 30 ہزار502 میٹرک ٹن رہی تھی۔

بیورو برائے شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سویا بین آئل کی درآمدات میں 21.76 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے نومبر 2020ء تک چار کروڑ 83 لاکھ ڈالر کا سویابین آئل درآمد کیا گیا۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تین کروڑ 96 لاکھ ڈالر کا سویا بین آئل درآمد کیا گیا تھا، مقدار کے لحاظ سے اس عرصہ میں سویا بین آئل کی درآمد میں 26.42 فیصد کا اضافہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here