اسلام آباد: رواں سال 2020ء کے پہلے نو ماہ کے دوران فوجی فوڈز لمیٹڈ (ایف ایف ایل) کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 27.38 فیصد کمی ہوئی ہے۔
کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا ستمبر 2020ء کے دوران ایف ایف ایل کا خالص خسارہ 2422 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ جنوری تا ستمبر 2019ء کے دوران فوجی فوڈز لمیٹڈ کو 3335 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا تھا۔
اعداددوشمار کے مطابق سال 2020 کی پہلی سہ ماہی میں جنوری تا مارچ کے دوران ایف ایف ایل کا خالص خسارہ 952 ملین روپے اور فی حصص خسارہ 1.80 روپے رہا تھا۔
دوسری سہ ماہی میں اپریل تا جون 2020ء کے دوران کمپنی کا خالص خسارہ 828 ملین روپے تک کم ہو گیا جس سے فوجی فوڈز کا فی حصص خسارہ بھی 1.57 روپے تک کم ہو گیا۔
مزید برآں سال 2020ء کی تیسری سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2020ء کےلئے فوجی فوڈز لمیٹڈ کا بعد از ٹیکس خسارہ مزید کم ہو کر 642 ملین روپے ہو گیا اور فی حصص خسارہ بھی 0.80 روپے تک کم ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق جنوری تا ستمبر 2019ء کے دوران فوجی فوڈ لمیٹڈ کو 3335 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا تھا جبکہ جنوری تا ستمبر 2020ء میں ایف ایف ایل کا خالص خسارہ 2422 ملین روپے تک کم ہو گیا۔
اس طرح سال 2019ء کے مقابلہ میں سال 2020ء کے پہلے نو ماہ کے دوران ایف ایف ایل کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 913 ملین روپے یعنی 27 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خالص خسارے میں کمی کے نتیجہ میں ایف ایف ایل کا فی حصص خسارہ بھی 4.15 روپے کے مقابلہ میں 3.01 روپے فی حصص تک کم ہوا ہے۔