’صنعتی خام مال کی درآمد پر امپورٹ ڈیوٹی میں چھ فیصد تک کمی کی جائیگی‘

857

لاہور: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے یکم جنوری 2021 سے صنعتوں کے لیے خام مال کی درآمدات پر چھ فیصد ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کر دیا۔

مشیر تجارت رزاق داؤد نے سول سیکریٹریٹ میں پنجاب کے صنعتکاروں سے ایک اجلاس میں کہا کہ “خام مال کی درآمدی ڈیوٹی کم کرنے سے صنعت کو فائدہ ہو گا۔ میں اسلام آباد میں صنعتکاروں کا نمائندہ ہوں اور ان کی جائزہ تمام مشکلات کو حل کرنے میں مدد کروں گا”۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے پنجاب میں صنعتکاری کے فروغ اور مستقبل کی حکمتِ عملی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیے:

درآمدی موبائل فونز پر ڈیوٹیز کی مد میں 54 ارب روپے آمدن

ایف بی آر نے کپاس پر پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی

رزاق داؤد نے کہا کہ “صنعتکاروں کو صنعتکاری کے لیے طویل منصوبہ بندی کی تجاویز دینی چاہیے”، سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیسٹنگ لیب لاہور میں بھی بنائی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ وہ علاقے جہاں صنعتیں واقع ہیں ان کو انڈسٹریل اسٹیٹ کا درجہ دیا جانا چاہیے تاکہ اس سے فائدہ انڈسٹری کو ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو مشینری کی درآمدات کے لیے حکومت کی عارضی اکانومک ری فنانس سے استفادہ اٹھانا چاہیے، وفاقی حکومت کی 100 ارب روپے کی یہ اسکیم 31 مارچ 2021 تک جاری رہے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here