چین کو پاکستانی برآمدات میں 19 فیصد کمی، درآمدات میں 12 فیصد اضافہ

855

اسلام آباد: جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین کو پاکستانی برآمدات میں کمی جبکہ چین سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق جولائی سے لے کر نومبر 2020ء تک کی مدت میں چین کو پاکستانی برآمدات کا حجم 61 کروڑ 57 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: 

پانچ ماہ میں قومی برآمدات میں 2.21 فیصد اضافہ، حجم 9.536 ارب ڈالر ہو گیا

پانچ ماہ میں فارماسیوٹیکل برآمدات سے پاکستان کو 11 کروڑ 39 لاکھ ڈالر حاصل

پانچ ماہ میں شمالی امریکی ممالک کو پاکستانی برآمدات اور درآمدات میں اضافہ

چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں پانچ ماہ کے دورا ن 5.66 فیصد اضافہ

پانچ ماہ میں مچھلی اور جھینگوں کی برآمدات میں ایک کروڑ 79 لاکھ ڈالر کمی

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں چین کو پاکستانی برآمدات کا حجم 72 کروڑ 74 لاکھ ڈالر رہا تھا، یوں گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال برآمدات میں 18.74 فیصد کمی دیکھی گئی۔

سالانہ اعتبار سے نومبر 2020ء میں چین کو پاکستانی برآمدات کا حجم 15 کروڑ 34 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ سال نومبر 2019ء میں 14 کروڑ 11 لاکھ ڈالر تھا۔

اسی طرح گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دوران چین کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم ایک ارب 66 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

درآمدات کی بات کی جائے تو سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پانچ ماہ کے دوران چین سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی سے لے کر نومبر 2020ء تک چین سے چار ارب 52 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات کا حجم چار ارب ڈالر سے کچھ ہی زائد رہا تھا۔

سالانہ اعتبار سے نومبر 2020ء کے دوران چین سے درآمدات کا حجم 94 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال نومبر میں 88 کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here