پانچ ماہ میں بنگلہ دیش کو برآمدات میں 35 فیصد کمی، درآمدات میں 62 فیصد اضافہ

985

اسلام آباد: بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 35.41 فیصد کمی جبکہ درآمدات میں 62.81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2020ء تک کی مدت میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 21 کروڑ 98 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 35.41 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال جولائی تا نومبر تک کی مدت میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 29 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: 

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی حجم میں 36.66 فیصد کمی

تجارتی سہولیات فراہمی میں پاکستان کی پوزیشن بھارت، بنگلہ دیش سے بہتر

پاکستانی کمپنی انٹرلوپ بنگلہ دیش سے سرمایہ کاری کیوں نکال رہی ہے؟ 

سالانہ اعتبار سے نومبر 2020ء کے دوران بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم پانچ کروڑ ڈالر سے زائد ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر میں چار کروڑ 92 لاکھ تھا۔

مالی سال 2019-20ء کے دوران بنگلہ دیش کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 63 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات کا حجم 62.81 فیصد اضافے سے دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ رہا جو گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات کا حجم ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

نومبر 2020ء میں بنگلہ دیش سے 70 لاکھ 83 ہزار ڈالر ڈالر کی درآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ سال نومبر میں بنگلہ دیش سے درآمدات کا حجم پچاس لاکھ 90 ہزار ڈالر تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here