21 لاکھ 90 ہزار ریٹرنز فائل، 31 ارب روپے انکم ٹیکس جمع

695

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ ٹیکس سال 2020ء کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے وصول ہونے میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق 8 دسمبر 2020ء تک 17 لاکھ 68 ہزار ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کئے جبکہ 8 دسمبر کے بعد اب تک مزید تین لاکھ 77 ہزار گوشوارے داخل ہو چکے ہیں۔

اس طرح ٹیکس سال 2020ء کے لئے اب تک 21 لاکھ 90 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہو چکے ہیں جبکہ اس ضمن میں گوشواروں کے ساتھ 31 ارب روپے ٹیکس اکھٹا ہوا ہے۔

پچھلے سال اس عرصہ میں 19 لاکھ 83 ہزار گوشوارے جمع ہوئے اور انکم ٹیکس 16 ارب روپے جمع ہوا تھا، اس طرح رواں سال گوشواروں کے ساتھ دوگنا ٹیکس جمع ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here