پاکستان میں پہلی بار یورو فائیو ڈیزل درآمد

740

لاہور: پاکستان نے بالآخر عالمی معیار کے مطابق یورو فائیو ڈیزل درآمد کرنا شروع کر دیا۔

یورو فائیو ڈیزل کا پہلا جہاز پٹرولیم مصنوعات کی سرکاری مارکیٹنگ کمپنی پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے منگوایا ہے جو کراچی بندرگارہ پر لنگرانداز ہے۔

اس حوالے سے پی ایس او کے ترجمان نے بتایا کہ یورو فائیو ڈیزل حکومت کی جانب سے ملک میں کلین انرجی کے فروغ کے اقدامات کے تحت منگوایا گیا ہے اور جنوری 2021ء سے ملک بھر میں یورو فائیو ڈیزل متعارف کروا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: 

غیر قانونی فروخت روکنے کیلئے پٹرولیم ایکٹ میں ترمیم کی منظوری

سمگل شدہ پٹرول بیچنے والے پمپوں کو سات دن کی مہلت، سخت کارروائی کا عندیہ

پانچ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کمی

اس سے قبل اگست 2020ء کے دوران پی ایس او نے ملک میں بہتر اور عالمی معیار کا ایندھن درآمد کرنے کا آغاز کیا تھا تاکہ ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے حوالے سے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیا جا سکے۔

پٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے کہا تھا کہ حکومت نے جنوری 2021ء سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کو موجودہ یورو ٹو سے یورو فائیو پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگست میں اس حوالے سے پالیسی کی منظوری بھی دی گئی تھی۔

یورو فائیو پٹرول اور ڈیزل کی وجہ سے گاڑیوں کے دھوئیں سے ہوا میں ملنے والے سلفر کی مقدار کم ہو گی اور کم معیار کے ایندھن کی وجہ سے متاثر ہونے والی گاڑیوں کی معیاد پر بھی بہتر اثر پڑے گا۔

حکومت ماحولیات کی حفاظت کیلئے بہتر اور عالمی معیار کا ایندھن درآمد کرنے کیلئے سرکاری کمپنیوں کے ساتھ ساتھ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی بھی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here