پانچ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کمی

771

اسلام آباد: پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران 22.78 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم تین ارب 94 کروڑ 66 لاکھ ایک ہزار ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ پانچ ارب 11 کروڑ چھ لاکھ 33 ہزار ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم گروپ کی ملکی درآمدات میں ایک ارب 16 کروڑ 40 لاکھ 32 ہزار ڈالر یعنی 22.78 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 16.51 فیصد کمی سے دو ارب 17 کروڑ 47 لاکھ پانچ ہزار ڈالر کے مقابلہ میں ایک ارب 81 کروڑ 57 لاکھ 21 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں۔

اسی طرح خام پٹرولیم کی درآمدات بھی 27.01 فیصد کمی سے ایک ارب 8 کروڑ 52 لاکھ 45 ہزار ڈالر ہو گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ایک ارب 48 کروڑ 67 لاکھ 47 ہزار ڈالر مالیت کا خام پٹرول درآمد کیا گیا تھا۔

مزید برآں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کی درآمدات میں بھی 34.73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور درآمدات کا حجم ایک ارب 33 کروڑ 42 لاکھ 20 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 87 کروڑ 8 لاکھ 46 ہزار ڈالر تک کم ہو گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here