پانچ ماہ میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں 1.426 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

813

اسلام آباد: جاری مالی سال 2020-21ء کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 1.426 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمارکے مطابق جون 2020ء کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم  18.886  ارب ڈالر کی سطح پرتھا جس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس 12.13 ارب ڈالر  اور کمرشل بینکوں کے پاس 6.754 ارب ڈالر موجود تھے۔

تاہم  18 دسمبر 2020 ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 20.313  ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 13.21 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم  7.096 ارب ڈالرہے۔

موجودہ حکومت کے دورمیں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 5.832 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ہواہے، مالی سال 2018-19ء کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 14.481 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو دسمبر 2020ء میں 20.313 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here