رواں مالی سال 144ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے، ایف بی آر

215

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ رواں مالی سال ریفنڈز ادائیگی ،سمگل شدہ اشیاء کی ضبطگیاں اور انکم ٹیکس گوشوارے وصول ہونے میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران جولائی تا  دسمبر تک 144 ارب روپے کے ریفنڈز جاری ہوئے ہیں جبکہ پچھلے سال اس عرصہ میں 76ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: 

ایف بی آر کا ملک گیر آپریشن، کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑی گئی

ایف بی آر ریفنڈز کی شفافیت پر پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو تحفظات، آڈٹ کا حکم

اس طرح پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال ریفنڈز ادائیگی میں 89 فیصد اضافہ ہوا، ریفنڈز میں اضافہ کے باوجود ایف بی آر نے رواں مالی سال نومبر تک پچھلے سال نومبر کے محاصل کے مقابلے میں زائد ریونیو حاصل کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریفنڈز اضافہ کی بدولت معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے، کورونا وبا کے باعث معیشت کی سست روی اور حکومت کا فنانس ایکٹ 2020 ءمیں ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں خاطر خواہ ٹیکس ریلیف دینے کے باوجود ایف بی آر نے محاصل کے حصول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here