ایف بی آر کی 31 دسمبر کو ٹیکس دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت

657

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی وصولی کیلئے 31 دسمبر2020 ء کو لارج ٹیکس پیئرز، میڈیم ٹیکس پئیرز، کارپوریٹ ٹیکس اورعلاقائی ٹیکس دفاترکو رات کے 12 بجے تک کھلے رکھنےکی ہدایت کی ہے۔

اس اقدام کامقصد شہریوں اورٹیکس گزاروں کو ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے اِن لینڈ ریونیو کے تمام چیف کمشنرز کے نام جاری مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی وصولی کیلئے 31 دسمبر 2020 ء کو لارج ٹیکس پئیرز، میڈیم ٹیکس پئیرز، کارپوریٹ ٹیکس اور علاقائی ٹیکس دفاتر کو رات کے 12 بجے تک کھلا رکھا جائے گا۔

مراسلہ میں چیف کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز شاخوں سے ٹیکس وصولیوں اور وصول شدہ ٹیکس و ڈیوٹیز کو اسی روز سٹیٹ بینک میں منتقل کرنے کو یقینی بنانے کیلئے رابطہ کر لیں تاکہ سٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق دسمبر 2020 ء کیلئے ٹیکسوں کی وصولیاں  اکائونٹ میں منتقل کرنے کو ممکن بنایا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here