گرین لائن پروجیکٹ کیلئے 80 بسوں کی فراہمی کا معاہدہ طے

1391

کراچی: پاکستان کا کراچی بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) گرین لائن پروجیکٹ کے لیے بسوں کی خریداری کے لیے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

ذ‍‍رائع کے مطابق معاہدے کے تحت چینی کمپنی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لیے 80 بسیں اور اورنج لائن پروجیکٹ کے لیے 20 بسیں فراہم کرے گی، مذکورہ بسیں آئندہ پانچ سے چھ ماہ کے اندر پاکستان پہنچ جائیں گی۔

سرکاری حکام نے اس سے قبل آگاہ کیا تھا کہ گرین لائن بی آر ٹی پروجیکٹ 2021ء کے وسط میں مکمل کر لیا جائے گا، یہ پروجیکٹ کراچی کے شہریوں کو جدید سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔

نومبر میں سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( ایس آئی ڈی سی ایل) نے گرین لائن بی آر ٹی کے لیے بسوں کی خریداری کی منظوری دی تھی، ٹینڈر کے مطابق 80 بسیں تین ارب روپے کی لاگت سے خریدی جائیں گی۔

بی آر ٹی گرین لائن پروجیکٹ کا روٹ 24 کلومیٹر طویل ہے جس کے لیے 25 اسٹیشنز رکھے گئے ہیں، منصوبے میں 12.7 کلومیٹر بالائی ٹریک، 10.9 کلومیٹر زمینی جبکہ 422 میٹر ٹریک زیرِزمین رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل اکتوبر میں صوبائی کورآرڈی نیشن اینڈ امپلی مینٹیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ صوبائی حکومت کراچی کے گرین لائن منصوبے کے لیے بجلی سے چلنے والی بسوں کی خریداری میں دلچسپی لے رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here