برٹش امریکن ٹوبیکو کا پاکستان میں کاروباری مرکز قائم کرنے کا فیصلہ

1048

اسلام آباد: برٹش امریکن ٹوبیکو(British American Tobacco) نے پاکستان میں اپنا کاروباری مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے ساتھ کمپنی ملائیشیا میں بھی اپنے کاروباری آپریشنز جاری رکھے گی۔

کچھ روز قبل مختلف میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ برٹش امیریکن ٹوبیکو ملائیشیا سے کاروبار پاکستان منتقل کر رہی ہے جس کے ردِعمل میں کمپنی نے اپنا ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں ایسی تمام میڈیا رپورٹس کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ ملائیشیا کے مساوی پاکستان میں بھی اپنا کاروباری مرکز قائم کرنا چاہتی ہے جہاں سے ایشیا پیسیفک اور مشرقِ وسطیٰ کے خطے کو اپنی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیۓ:

فلپ مورس کا پاکستان میں ہیٹڈ ٹوبیکو ڈیوائس متعارف کروانے کا منصوبہ

تمباکو کی برآمدات سے پاکستان کو 8 ملین ڈالر سے زائد زرمبادلہ حاصل

پاکستان میں غریب گھرانے تمباکو نوشی پر امیر گھرانوں سے زیادہ خرچ کرتے ہیں : تحقیق

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا، رومانیہ اور کوسٹاریکا کی طرح کمپنی پاکستان میں بھی اپنے کاروبار کو وسعت دینا چاہتی ہے اسی لیے اس پیش رفت کے تحت پاکستان کو بھی مذکورہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

برٹش امریکن ٹوبیکو اپنے سروسز حب کے ذریعے دنیا بھر کی 180 کمپنیوں کو مالیاتی امداد، انسانی وسائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خدمات فراہم کررہی ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بیٹ کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے آئندہ پانچ سالوں میں ہزاروں نوکریاں پیدا ہوں گی اور یہ ابتدائی طور پر سروس ایکسپورٹس میں سالانہ 100 ملین ڈالر پیدا کرنے کے علاوہ ٹیلنٹ انکیوبیٹر کے طور پر خدمات دے گی جبکہ مستقبل میں کمپنی آپریشنز کو مزید وسعت دے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here