پانچ ماہ میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں 9.78 فیصد کمی

607

اسلام آباد: ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ 9.78 فیصد کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر نومبر 2020ء تک کی مدت میں ملک میں 1605 یونٹس ٹرکوں اور بسوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 9.78 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں ملک میں 1762 یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ہوئی تھی۔

نومبر 2020ء میں ملک میں 315 یونٹس ٹرک اور بس فروخت ہوئے، گزشتہ سال نومبر میں 389 یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ ان میں ہینو، ماسٹرز، ایسوزو اور جے اے سی کے ٹرک اور بسیں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here