جو بائیڈن کا 6 ماہ میں امیگریشن پابندیوں میں نرمی کا اعلان

216

واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ موجودہ امیگریشن اور پناہ گرین کی متعدد پابندیوں کو اگلے چھ ماہ میں ہٹائے جانے کی امید ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں جب ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں میں اسے واپس لینے کی آخری تاریخ کے بارے میں پوچھا گیا تو بائیڈن نے کہا کہ اس پر عمل درآمد میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے دن ہر پابندی کو ختم نہیں کریں گے اور نہ ہی فوری طور پر موجودہ سیاسی پناہ گزین کے عمل کو روکیں گے کیونکہ اس سے امریکہ کی جنوبی سرحد پر پھنسے ہوئے 20 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی ان امور پر میکسیکو کے صدر اور لاطینی امریکہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ہم اس کو بدتر نہیں اور بہتر بنائیں گے۔

نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ اس کے لئے فنڈز کی ضرورت نہیں ہے، بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ اپنے اقتدار کے پہلے 100 دن میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کو منسوخ کر دیں گے، ان میں پناہ مانگنے والوں پر پابندی بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here