جاپانی کمپنیوں کی وڈیو سٹریمنگ کے پھیلتے ہوئے کاروبار میں بھاری سرمایہ کاری

529

ٹوکیو: بڑی جاپانی کمپنیاں آن لائن وڈیو سٹریمنگ کے پھیلتے ہوئے کاروبار میں تیزی سے اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔

متسوئی اینڈ کمپنی ٹیسٹ میڈ (Tastemade) کی جاپانی ذیلی کمپنی کے 51 فیصد حصص حاصل کر رہی ہے، ٹیسٹ میڈ دراصل ایک امریکی وڈیو نیٹ ورک ہے جو آن لائن صارفین کو کھانوں اور سفر سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔

ٹیسٹ میڈ کو دنیا بھر میں ماہانہ اڑھائی ارب بار دیکھا جاتا ہے، کھانوں کی تراکیب پر مشتمل وڈیوز اس کے استعمال کنندگان میں مقبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس، جاپان میں 400 کمپنیاں دیوالیہ

’500 سے زائد جاپانی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان آنا چاہتی ہیں‘

مِتسوئی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ میڈ جاپان میں سرمایہ کاری کے ذریعے اپنے ڈیجیٹل کاروبار کو تقویت دینا چاہتی ہے۔

دریں اثنا سومیتومو کارپوریشن ایک بڑا فلم اسٹوڈیو اور دیگر کمپنیاں ویب وڈیوز بنانے والی کمپنی الفا بوٹ میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

اس جوائنٹ وینچر نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے بعد سے لائیو کنسرٹس دکھانے اور مصنوعات کی اشتہاری وڈیوز دکھانے کا آغاز کیا ہے۔ یہ اب تک کوئی ایک سو وڈیوز تقسیم کر چکی ہے۔

آئی ٹی کمپنی سائبر ایجنٹ کا تخمینہ ہے کہ 2024ء تک وڈیو مواد کے حامل اشتہارات کی منڈی کی مالیت اس کے 2019ء کے حجم کے مقابلے میں دو گنا سے زائد ہو جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here