مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار کتنی رہی؟

جولائی تا اکتوبر 2020ء کے دوران موٹر سپرٹ، مٹی کا تیل، ہائی سپیڈ ڈیزل، جیوٹ بیچنگ آئل، اور ایل پی جی کی پیداوار میں اضافہ، جیٹ فیول آئل، ڈیزل آئل، فرنس آئل، لیوب آئل، اور سالوینٹ نھپاتا کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی

661

اسلام آباد: ملک میں پٹرولیم کی مختلف مصنوعات کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں (جولائی تا اکتوبر) میں مجموعی طور پر 1.57 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم اکتوبر کے مہینہ میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 1.67 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران موٹر سپرٹ، مٹی کا تیل، ہائی سپیڈ ڈیزل، جیوٹ بیچنگ آئل، اور ایل پی جی کی پیداوار میں اضافہ جبکہ جیٹ فیول آئل، ڈیزل آئل، فرنس آئل، لیوب آئل، اور سالوینٹ نھپاتا کی پیداوارمیں کمی ہوئی۔

جولائی سے لیکر اکتوبر 2020ء تک کی مدت میں ایک ارب آٹھ کروڑ21 لاکھ 96 ہزار لٹر موٹر سپرٹ کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 93 کروڑ 44 لاکھ 25 ہزار لٹر کے مقابلہ میں 15.81 فیصد زیادہ ہے۔

اسی دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداور میں سالانہ بنیادوں پر 8.15 فیصد اور ماہانہ اعتبار سے 2.47 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے لیکر اکتوبر 2020ء تک ایک ارب 86 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوار ہوئی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں ایک ارب 72 کروڑ 46 لاکھ 59 ہزار لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداور حاصل ہوئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق اس مدت میں کیروسین آئل کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 21.38 فیصد اضافہ اور ماہانہ بنیادوں پر 10.37 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی سے اکتوبر 2020ء تک چار کروڑ 63 لاکھ 33 ہزار 38 لٹر مٹی کے تیل کی پیداوار حاصل ہوئی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں تین کروڑ 81 لاکھ 72 ہزار لٹر مٹی کا تیل پیدا کیا گیا۔

اسی طرح ایل پی جی کی پیداوارمیں مالی سال کے چار مہینوں میں سالانہ بنیادوں پر 8.19 فیصد اور ماہانہ لحاظ سے 8.19 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے اکتوبر تک 27 کروڑ 39 لاکھ 69 ہزار لٹر ایل پی جی کی پیداوار حاصل ہوئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 25 کروڑ 32 لاکھ 21 ہزار لٹر ایل پی جی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔

جیٹ فیول آئل کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 41.69  فیصد، ڈیزل آئل 62.17 فیصد، فرنس آئل 27.20 فیصد، لیوب آئل 1.04 فیصد اور سالوینٹ نھپاتا کی پیداوار 14.87 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here