جولائی تا نومبر: پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں پانچ فیصد اضافہ

836

لاہور: رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات اور کپڑوں کی برآمدات میں 4.88 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 6.04 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

نومبر 2020ء میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں نومبر 2019ء کے مقابلے میں 9.27 فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر 2020ء میں ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں 6.18 فیصد اور ستمبر میں 11.03 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اگست میں 15 فیصد کمی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

’حکومت سہولیات دے تو فروزن فوڈ کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک لے جا سکتے ہیں‘

نومبر میں برآمدات سے پاکستان نے کتنے ارب ڈالر کمائے؟

پانچ ماہ کے دوران سیمنٹ سیکٹر کی برآمدات میں 21.54 فیصد اضافہ

آئندہ 10 سالوں میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان

چین، بھارت کے بجائے بڑے عالمی برانڈز پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا رُخ کیوں کر رہے ہیں؟

بنیادی ٹیکسٹائل مصنوعات میں سے کاٹن یارن کی برآمدات میں 37.34 فیصد، کاٹن کے علاوہ دیگر اقسام کے دھاگے کی برآمدات میں 16.69 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح تولیوں کے علاوہ دیگر آڑٹیکلز کی برآمدا میں 15.53 فیصد اضافہ ہوا، ترپالوں، خیموں اور کینوس کی برآمدات میں 58.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 6.07 فیصد کمی آئی، اس عرصے کے دوران کسی بھی انڈسٹری کی جانب سے توسیع کیلئے نئے معاہدے نہیں کیے گئے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے باوجود ٹیکسٹائل انڈسٹری خطہ کے دیگر ممالک بشمول بھارت اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑتی ہوئی 2020ء میں تاریخ کی بلند سطح پر جا پہنچی ہے، رواں سال ملکی برآمدات 2156 ملین ڈالر کی سطح پر جا پہنچی ہیں جو برآمدات کی گزشتہ دس سال کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔

صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ہوئے اضافے کی وجہ سے آرڈرز پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں عامر سلیمی کے مطابق علامہ انڈسٹریل سٹی میں تقریباً سوا لاکھ لوگوں کو روزگار مل چکا ہے جبکہ سوا ارب ڈالر کی سرمایہ کاری باہر سے اور 70 ارب روپے کی مقامی طور پر آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here