سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر مستحکم

622

کراچی: ہفتہ وار بنیادوں پر سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے غیرملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں استحکام رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 11 دسمبر 2020ء کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے اختتام تک بینک کے پاس غیرملکی زرِمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے میں ریکارڈ کیے گئے ذخائر کی مالیت کے برابر یعنی 13298.8 ملین ڈالر ہی برقرار رہے۔

مرکزی بینک نے زرِمبادلہ ذخائر مستحکم رہنے کی وجہ نہیں بتائی۔

مجموعی طور پر مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں کے پاس غیرملکی لیکویڈ کرنسی کی مالیت 20379.6 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ تجارتی بینکوں کے  ذخائر کی مالیت 7080.8 ملین ڈالر ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here