دنیا کے 170 ممالک کو ویکسین فراہمی کے لیے ’ہوپ کنسورشیم‘ قائم

517

ابوظہبی: ابوظہبی کے محکمہ صحت کی سربراہی میں دنیا کے 170 ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے ‘ہوپ کنسورشیم’  قائم کر دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی شراکت میں قائم ہوپ کنسورشیم نے مال برداری میں بین الاقوامی سطح پر اپنی سرگرمیوں کو توسیع دیتے ہوئے ممتاز عالمی فریٹ فارورڈرز کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے کئے ہیں۔

کنسورشیم کے تازہ ترین شراکت داروں میں ایجیلٹی، ارایمیکس، ہیل مین اور کوہن پلس ناجیل شامل ہیں۔  یہ کنسورشیم 2021ء کے آخر تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچائو کی (SARS.CoV.2) ویکسین پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

محکمہ صحت ابوظہبی کی سربراہی میں ہوپ کنسورشیم نے ان عالمی نقل و حمل کی کمپنیوں کو ان کی ماہرانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر مقرر کیا ہے کیونکہ یہ سرد اور انتہائی سرد حالات میں بھی محفوظ اور مؤثر طریقے سے ویکسین پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

محکمہ صحت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر جمال محمد الکابی نے کہا ہے کہ امید کنسورشیم کی کامیابی عالمی لاجسٹک سپلائی چین میں پبلک سیکٹر کے اداروں اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے اشتراک پر بھروسہ کرتی ہے۔

ایجلیٹی، ارایمیکس، ہیل مین اور کوہنی پلس ناجیل کا اضافہ ویکسین کی تقسیم کے چیلنج سمیت متعدد چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ٹھوس تعاون اور مہارت مہیا کرے گا۔ یہ شراکت ہوپ کنسورشیم کی بے مثال عالمی طاقت کا ثبوت ہے۔

اتحاد ایوی ایشن گروپ میں سیلز اینڈ کارگو کے سینئر نائب صدر مارٹین ڈریو نے کہا کہ فریٹ فارورڈرز کے معروف اداروں کی شمولیت سے ہوپ کنسورشیم کو مزید تقویت ملے گی اور ہماری عالمی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد کو ان اداروں کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔ ‘ہمیں فخر ہے کہ اتحاد اس پیمانے کے منصوبے پر کام کرنے والی پہلی ہوائی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔’

ایجیلٹی ایک عالمی لاجسٹک کمپنی ہے جو 100 سے زیادہ ممالک میں کام کرتی ہے، یہ دنیا میں فریٹ فارورڈنگ اور لاجسٹک مہیا کرنے والوں میں سے ایک ہے اور سپلائی چین کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے ٹیکنالوجی میں ایک رہنما اور سرمایہ کار ہے۔

یہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ممتاز مقام رکھتی ہے اور مشرق وسطی، افریقہ اور ایشیاء میں گودام اور ہلکے صنعتی پارکوں کے سب سے بڑے نجی مالکان اور ڈویلپرز میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر میں اسکے گودام 30 لاکھ مربع میٹر پر پھیلے ہوئے ہیں۔

ایجلیٹی ابوظہبی کے چیئرمین خادم الظہری نے کہا کہ ایک اسٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے ایجیلٹی ابو ظبی کی نمو کو بڑھانے میں مدد دینے کے لئے پرعزم ہے۔ کوویڈ 19 کے ابتدائی مہینوں میں ایجیلٹی نے کھانے کی حفاظت اور طبی سامان سے متعلق منصوبوں کی حمایت کی۔

اس معاہدے پر دستخط سے یہ بات یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ سارس کووڈ 2 ویکسین کی محفوظ اور موثر فراہمی کے لئے کوئی مقام بہت دور نہیں ہے اور کوئی لاجسٹک چیلنج بھی اس کی فراہمی کو نہیں روک سکتا۔

کنسورشیم میں شامل چار کمپنیاں ایسی ہیں جو دنیا کے 80 فیصد ممالک کا احاطہ کرتی ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال چار لاکھ ٹن سے زیادہ سامان دنیا بھر میں پہنچایا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here