2020ء عالمی تجارت کیلئے بدترین سال، 5.6 فیصد تک گراوٹ

571

اسلام آباد: یونائٹڈ نیشنز کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ نے کہا ہے کہ 2019ء کے مقابلہ میں 2020ء کے دوران بین الاقوامی تجارت 5.6 فیصد تک کم ہو سکتی ہے اور اس کی وجہ عالمی وبا کورونا وائرس کے منفی اثرات ہیں۔

یو این کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کی ہینڈ بک آف سٹیٹسٹکس 2020ء رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں دوسری سہ ماہی کے دوران عالمی تجارت کے حجم میں 15 فیصد جبکہ مالیت میں 16.2 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی حجم میں 36.66 فیصد کمی

حکومتی دعوؤں کے برعکس ایک ماہ میں تجارتی خسارہ 14 فیصد بڑھ گیا

تاہم تیسری سہ ماہی میں دوسری سہ ماہی کے مقابلہ میں اقتصادی بحالی کے باعث دنیا کی مجموعی تجارت کی مالیت میں 31.7 فیصد جبکہ حجم میں 8 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

عالمی ادارہ نے گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے لئے عالمی تجارت میں 11.9 فیصد اضافہ کی نشاندہی کی ہے جبکہ پاکستان میں 2020ء کی دوسری سہ ماہی کے مقابلہ میں تیسری سہ ماہی کے دوران قومی برآمدات 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی تجارت کے مقابلہ میں پاکستان کی کارکردگی کہیں بہتر رہی ہے اور تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان کی برآمدات 39 فیصد تک بڑھ گئیں جبکہ دنیا بھر میں تیسری سہ ماہی کے دوران عالمی تجارت میں 13.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here