پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی صورتحال کیا رہی؟

ٹماٹر، آلو، پیاز، چکن دال مونگ، دال مسور، گڑ، آٹا مہنگا سستا، بجلی، لہسن، پٹرول، ڈیزل، کیلا، انڈے، واشنگ سوپ، سرسوں کا تیل اور چینی مہنگی

1086

اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 17 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کو مشترکہ آمدنی والے گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے (ایس پی آئی) میں 0.22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 25.81 فیصد، آلو 18.55 فیصد، پیاز 8.34 فیصد، چکن 2.25 فیصد، دال مونگ 0.58 فیصد، دال مسور 0.32 فیصد، گڑ 0.26 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 0.21 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

اس کے برعکس بجلی کی قیمت میں 5.19 فیصد، لہسن 4.90 فیصد، پٹرول 2.97 فیصد، ڈیزل 2.77 فیصد ، کیلا 2.58 فیصد، انڈے 2.22 فیصد، واشنگ سوپ 1.23 فیصد، سرسوں کا تیل 1.15 فیصد اور چینی کی قیمت میں 1.04 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جاری ہفتہ میں 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، آٹھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

سالانہ بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں 8.24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اعدادوشمار کے مطابق سب سے کم آمدنی والے گروپ کے لئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.96 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔

17 ہزار  732 روپے تک کی ماہانہ آمدنی رکھنے والے شہریوں کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 146.04 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر اس گروپ کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 147.46 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

17 ہزار 733 سے لے کر 22 ہزار 888 روپے، 22 ہزار 889 روپے سے لے کر 29 ہزار 517 روپے، 29 ہزار 518 روپے سے لے کر 44 ہزار 175 روپے اور 44 ہزار 176 روپے اور اس سے زیادہ ماہانہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریوں میں بالترتیب 0.60 فیصد، 0.56 فیصد، 0.51 فیصد اور 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here