پاکستان مشکل وقت سے نکل آیا، سہرا معاشی ٹیم کے سر جاتا ہے: وزیراعظم

257

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور سرمایہ داروں کے اعتماد میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کی مشکل ترین وقت میں معاشی کارکردگی کی پذیرائی ہو رہی ہے جس کا سہرا معاشی ٹیم کے سر جاتا ہے، ملک مشکل وقت سے نکل آیا ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء خسرو بختیار، عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر، اسد عمر، مشیران عبدالرزاق داؤد، عشرت حسین، گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر، معاونِ خصوصی وقار مسعود اور پنجاب اور خیبرپختوخوا کے وزرائے خزانہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِاعظم کو ملکی معیشت کے بہتر ہوتے ہوئے اشاریوں کے بارے آگاہ کیا گیا، وزیرِ اعظم نے بڑے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی، تعمیراتی سیکٹر کی ریکارڈ کارکردگی اور ٹیکسٹائل سیکٹر سے بڑھتی ہوئی برآمدات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں اضافے اور ان کا دو ارب ڈالر ماہانہ کی سطح پر برقرار رہنا خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے نے کہا کہ نوجوانوں اور تعمیراتی شعبے کو بینکوں کی طرف سے قرضوں کی فراہمی سے معیشت مزید مستحکم ہو گی۔ وزیرِ اعظم نے معاشی اشاریوں کی بہتری کے ثمرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے فوری اور دیرپا اقدامات پر زور دیا۔

عمران خان نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور سرمایہ داروں کے اعتماد میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی مشکل ترین وقت میں معاشی کارکردگی کی پذیرائی ہو رہی ہے جس کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ ملک مشکل وقت سے نکل آیا ہے اور اب مزید ترقی کی راہیں کھولنے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر کام ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here