واشنگٹن: امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے دوا ساز کمپنی موڈرنا کی تیار کردہ کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کے آزمائشی نتائج کا تفصیلی تجزیہ جاری کر دیا ہے۔
جاپانی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ ایف ڈی اے کے مطابق کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کے تجزیے میں انسانی تحفظ سے متعلق کسی قسم کے خصوصی خدشات نہیں پائے گئے جو ہنگامی استعمال کی منظوری میں رکاوٹ ہوں۔
یہ بھی پڑھیے:
برطانوی کمپنی کا کورونا کی 90 فیصد تک موثر ویکسین بنانے کا دعویٰ
روسی کورونا ویکسین سپوتنک 95 فیصد موثر، فی خوراک قیمت کتنی ہو گی؟
وباء سے بچنے کی امید پیدا، کورونا کیخلاف 95 فیصد موثر ویکسین تیار
کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی کے شئیرز کی قیمت آسمان پر، کروڑوں ڈالر کے حصص پہلے دن فروخت
موڈرنا (Moderna) ایک امریکی دوا ساز کمپنی ہے جس کے ماہرین نے کئی ہفتوں کی عرق ریزی کے بعد کورونا وائرس کے علاج کیلئے ویکسین تیار کی ہے اور گذشتہ ماہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت کی درخواست دی تھی۔
ایف ڈی اے کی جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ موڈرنا ویکسین کا جائزہ تقریباََ 30 ہزار افراد پر آزمائش کے نتائج کے حوالے سے لیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ویکسین کی دوسری خوراک کے کم از کم دو ہفتے بعد یہ ویکسین بحیثیت مجموعی 94.1 فیصد موثر پائی گئی۔
تجزیے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کی تاثیر عمر کے لحاظ سے مختلف ہے، 18 سے 64 سال تک کے آزمائشی مریضوں میں اس کی افادیت 95.6 فیصد تھی جبکہ 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مریضوں کے لیے یہ 84.4 فیصد موثر پائی گئی۔
واضح رہے کہ ایف ڈی اے پینل کی سفارشات کی بنیاد پر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دینے یا نہ دینے کا جلد فیصلہ کرے گی جس کے بعد موڈرنا کی تیار کردہ ویکسین عام مریضوں کی دستیاب ہو گی۔