‘قرضوں میں ریلیف کی مد میں پاکستان کو 128 ملین ڈالر مہیا کیے’

471

لاہور: امریکہ نے قرضوں میں ریلیف کی مد میں پاکستان کو 12 کروڑ 80 لاکھ (128 ملین) ڈالر جاری کیے ہیں۔

امریکا کی جانب سے یہ فنڈز گروپ 20 ممالک کے ڈیبٹ سروس سسپینشن انیشی ایٹو (DSSI) کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ “اس طریقے سے امریکا اور پاکستان مل کر وسائل کو رخ موڑ کوویڈ-19 کی وبا کے خلاف اقدامات کی جانب موڑ رہے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے: 

رواں سال حکومت نے کتنا قرضہ لیا اور کتنا واپس کیا؟

سعودی قرضہ، پاکستان نے مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دئیے

پاکستان کو 800 ملین ڈالر قرضوں کی واپسی پر ریلیف مل گیا

پاکستان میں مائیکرواکنامک استحکام کیلئے 30 کروڑ قرضہ ڈالر قرضہ کی منظوری

کووِڈ-19 کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 3.7 ارب ڈالر کی گرانٹس، قرضے وصول کیے

ترقی پذیر دنیا کو کورونا کیساتھ غربت کا چیلنج بھی درپیش، قرضوں میں ریلیف درکار ہوگا: وزیر اعظم 

ستمبر 2020ء میں وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم میں کووڈ 19 ایکشن پلیٹ فارم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عالمی برداری کے نام اپنے خصوصی پیغام میں گروپ 20 سمیت عالمی اقتصادی تنظیموں سے درخواست کی تھی کہ وہ ترقی پذیر اور غریب ممالک کو قرضوں میں ریلیف فراہم کریں تاکہ کورونا وبا کے خلاف بہتر طور پر اقدامات کیے جا سکیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا کے ساتھ ساتھ غربت کا چیلنج بھی درپیش ہے، صحت کے نظام کی بہتری اور دیگر اقدامات کے لئے مالیاتی انتظام کی ضرورت ہے، موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے قرضوں میں ریلیف درکار ہو گا، کروڑوں لوگوں کو بھوک سے بچانے کے لئے معیشت کو کھولنا ضروری ہے۔

اکتوبر کے وسط میں سعودی عرب کی قیادت میں گروپ 20 ممالک کے وزرائے خزانہ کا ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں انتہائی غریب ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں مزید چھ ماہ کی توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here